۲ آذر ۱۴۰۳ |۲۰ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 22, 2024
کراچی نشتر پارک میں عظیم الشان پیغام عزاداری و استحکام پاکستان کانفرنس کا انعقاد‎

حوزہ / پاکستان کے شہر کراچی میں شیعہ علماء کونسل پاکستان صوبہ سندھ کے زیر اہتمام عظیم الشان عزاداری کانفرنس کا انعقاد کیا گیا۔

حوزہ نیوز ایجنسی کے مطابق، شیعہ علماء کونسل پاکستان صوبہ سندھ کے زیر اہتمام عظیم الشان عزاداری کانفرنس کا انعقاد نشتر پارک کراچی میں کیا گیا، جس میں کشمور سے کراچی تک عزاداران مظلوم کربلا نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔

رپورٹ کے مطابق پروگرام کے مہمان خصوصی مرکزی سیکرٹری جنرل شیعہ علماء کونسل پاکستان علامہ شبیر حسن میثمی نے خطاب کرتے ہوئے کہا: اس سال عزاداری مظلوم کربلا بھرپور انداز میں منائی جائیگی۔

انہوں نے کہا: ہر سال سے زیادہ جلوس عزا ، سبیل امام حسین علیہ السلام کا اہتمام ہوگا، مجلس اور عزاداری امام حسین علیہ السلام ہماری عبادت ہے اور دستور پاکستان کے مطابق آزادی کے ساتھ برپا کرنے کی مکمل اجازت بھی ہے، اے عزاداران! اگر کوئی آپ کو روکنے کے لیے آئے تو فوری آپ اس پر ایف آئی آر کروائیں۔

مرکزی سیکرٹری جنرل شیعہ علماء کونسل پاکستان نے کہا: عزاداری کے سلسلہ میں ہمارے پاس کورٹ کے آرڈرز بھی موجود ہیں، کوئی پولیس افسر اگر ایسی کسی بھی رکاوٹ میں ملوث ہوا تو ہم آئینی راستہ اختیار کرنے کا مکمل حق رکھتے ہیں۔

انہوں نے بعد ازاں پارا چنار میں ہونے والے واقعات کی بھرپور مذمت بھی کی اور اعلی ذمہ داران کو متوجہ کرتے ہوئے کہا: پاراچنار میں امن و امان کی صورتحال کے سلسلہ میں ذمہ داران اپنا کردار ادا کریں اور معاملات کو فوری حل کر کے امن و امان کی فضہ قائم کریں۔

کانفرنس سے بزرگ عالم دین علامہ سید رضی جعفر نقوی، مرکزی ایڈیشنل سیکرٹری علامہ سید ناظر عباس تقوی، صوبائی صدر علامہ سید اسد اقبال زیدی و دیگر علماء و ذاکرین عظام نے بھی خطاب بھی کیا۔

قابل ذکر ہے کہ کانفرنس سے وڈیو لنک کے ذریعہ قائد ملت جعفریہ پاکستان حضرت علامہ سید ساجد علی نقوی مدظلہ نے بھی خصوصی خطاب کیا۔

کراچی نشتر پارک میں عظیم الشان پیغام عزاداری و استحکام پاکستان کانفرنس کا انعقاد‎

کراچی نشتر پارک میں عظیم الشان پیغام عزاداری و استحکام پاکستان کانفرنس کا انعقاد‎

کراچی نشتر پارک میں عظیم الشان پیغام عزاداری و استحکام پاکستان کانفرنس کا انعقاد‎

کراچی نشتر پارک میں عظیم الشان پیغام عزاداری و استحکام پاکستان کانفرنس کا انعقاد‎

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .